بھارت کی انتہاپسند مودی سرکار کے آئندہ سال کے لوک سبھا الیکشن جیتنے کے لئے مسلم مخالف اوچھے ہتھکنڈے جاری ہے۔ بھارتی وزیراعظم 22 جنوری کو بابری مسجد کی جگہ رام مندر کا افتتاح کریں گے۔
مودی سرکار نے مسلمان دشمن بی جے پی ووٹرز سے وعدے کے تحت ایودھیا میں بابری مسجد کے مقدس مقام پر رام مندر کی تعمیر مکمل کرلی 22 جنوری کو رام مندر کا افتتاح کرنےکی تیاریاں عروج پر ہیں ۔
رام مندر کی تعمیر ہندو قوم پرست حکمران جماعت بی جے پی کا تین دہائیوں سے زیادہ عرصےسے انتخابی مہم کا مرکزی موضوع رہا ہے ۔ بی جے پی کے رہنما اعتراف کرتے ہیں کہ رام مندر کی تعمیر سے 2026 کے لوک سبھا انتخابات میں پارٹی کی کامیابی کے امکانات میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ یاد رہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے دو ہزار انیس میں بابری مسجد کی زمین ہندوؤں کو دے دی تھی۔
The completion of the #RamMandir at the #BabriMasjid site raises eyebrows, especially given the timing and historical context.
— SAMAA TV (@SAMAATV) December 25, 2023
Critics argue that the construction of temple strategically aligns with #electoralmotives.#SamaaTV pic.twitter.com/nfqVSqRdQV