پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے مخصوص نشستوں کے لئے ترجیحی فہرست الیکشن کمیشن کو جمع کرا دی گئی۔
پیپلز پارٹی کی جانب سے پرانے چہروں کو ایک دفعہ پھر مخصوص نشستیں دینے کا فیصلہ کیا گیا، الیکشن کمیشن میں جمع کروائی گئی فہرست کے مطابق رانا ہمیر سنگھ ، گیا نچند ، مکیش چاؤلہ اور کھٹومل اقلیتی مخصوص نشست پر امیدوار ہوں گے۔
پیپلز پارٹی کی اقلیتی مخصوص لسٹ میں پہلی دفعہ شام سندرآڈوانی کو حصہ بنایا گیا ہے جبکہ نوید انتھونی اور موہن لعل کو ہستانی بھی فہرست میں شامل ہیں۔
خواتین کی صوبائی مخصوص نشستوں پر بھی پرانےچہرے واپس آئے ہیں، ندا کھوڑو ، ریحانہ لغاری ، سعدیہ جاوید ، تنزیلہ ، حنا دستگیر مخصوص نشست پر امیدوار ہوں گی جبکہ شہلارضا اور شرمیلا فاروقی ایم این اے کے لئے ترجیحی فہرست میں شامل ہیں۔
خواتین کی مخصوص نشست پر سیمی خرم بھی ترجیح فہرست میں شامل ہیں۔