پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر صندل خٹک نے بھی عام انتخابات 2024 میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا۔
ٹک ٹاکر گرل صندل خٹک بھی سیاست کے میدان میں کود پڑی ہیں اور انہوں عام انتخابات کے لئے خیبرپختونخوا سے خواتین کی مخصوص نشست کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ہیں۔
اس حوالے سے صندل کا کہنا تھا کہ میں کس سیاسی جماعت سے وابستہ ہوں، ابھی اس بارے کسی کو نہیں نہیں بتا رہی۔
ٹک ٹاکر کا کہنا تھا کہ میرے آبائی علاقے میں بہت سے مسائل ہیں اور میں انکے حل کے لئے نکلی ہوں جبکہ خواتین کو با اختیار بنانا میرا مقصد ہوگا۔
یاد رہے کہ عام انتخابات 2024 کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری دن ہے اور اب تک سینکڑوں امیدوار جمع کروا چکے ہیں۔