ملک کے مختلف شہروں میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 23 دسمبر کو مزید ایک ہزار 159 سے زائد افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے، گزشتہ روز اپنے وطن واپس جانے والے غیرقانونی افغان باشندوں میں 287 مرد، 260 خواتین اور 612 بچے شامل تھے۔
یاد رہے کہ حکومت پاکستان کے اعلان سے قبل بھی غیر قانونی افغان باشندوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے ڈر سے پاکستان سے واپس افغانستان جاتی رہی ہے تاہم سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 18 دسمبر مجموعی طور پر 4 لاکھ 46 ہزار سے زائد افغان باشندے ملک واپس لوٹ گئے ہیں۔
Deportation of Illegal Afghan refugees continue#SamaaTV #News #illegalAfghanimmigrants #IllegalAfghanrefugees pic.twitter.com/zlfGrBchIk
— SAMAA TV (@SAMAATV) December 24, 2023
واضح رہے کہ ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی بڑی تعداد موجود تھی، غیر قانونی غیر ملکیوں کی وجہ سے کراچی میں اسمگلنگ اور بھتہ خوری بہت عام تھی تاہم قابل اطمینان امر یہ ہے کہ حکومت پاکستان اور عسکری قیادت کی مشترکہ کاوشوں سے ملک سے غیر قانونی افراد کا انخلاء جاری ہے۔