ترکیہ نے چھ ممالک کے شہریوں کے لیے ویزا کی سہولت متعارف کرادی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ، بحرین، متحدہ عرب امارات، کینیڈا، سعودی عرب اور عمان کے عمومی پاسپورٹ رکھنے والوں کو ترکیہ کی سیر و سیاحت کیلئے ویزا سے مستثنیٰ دینے کا صدارتی حکمنامہ سرکاری گزٹ میں شائع ہوا ہے۔
رپورٹس کے مطابق صدر رجب طیب اردوان کے دستخط سے شائع ہونے والے فیصلے کے مطابق امریکہ، بحرین، متحدہ عرب امارات، کینیڈا، سعودی عرب اور عمان کے شہریوں کو ترکیہ کی سیر و سیاحت کے لیے ہر 180 دنوں میں 90 دن کے لیے ویزے کی چھوٹ دی جائے گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ ترکیہ کے غیر ملکیوں اور بین الاقوامی تحفظ کےقانون نمبر 6458 کی شق 18 کے مطابق کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ برادر اسلامی ملک ترکیہ نے پاکستان کے شہویووں کو ویزا فری انٹری کی سہولت نہیں دی، اور پاکستانیوں کو پہلے سے موجود قوانین کے تحت ہی ویزا حاصل کرنا ہوگا۔