چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی کا بڑا فیصلہ کرتے ہوئے تین دن کی چھٹیاں منسوخ کردیں۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کیسز کی وجہ لاہور ہائیکورٹ کی ہفتہ،اتوار اور 25دسمبر کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں۔ چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ محمد امیر بھٹی کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق موسم سرما کی تعطیلات کے دوران جوڈیشل ونگ اور ائی ٹی ونگ کے سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کی جاتی ہیں۔چھبیس دسمبر سے لے کریکم جنوری تک کسی بھی سٹاف کی چھٹی کی درخواست منظورنہیں کی جائے گی۔
لاہور ہائی کورٹ کی پرنسپل سیٹ کے علاوہ تمام بنچز میں اتواراور پچیس دسمبر کوڈائری برانچ کھلی ہوگی۔ چیف جسٹس کے نوٹیفکیشن کے بعد تمام افسران کو نوٹیفکیشن کی کاپی ارسال کر دی گئی۔