پاکستان کے سابق وزیرخارجہ خورشید محمود قصوری کی بہو آمنہ قصوری نے پاکستان پیپلزپارٹی ( پی پی پی ) میں شمولیت اختیار کر لی۔
آمنہ قصوری نے بلاول ہاؤس میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔
لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے بلاول ہاؤس میں ملاقات کے بعد سابق وزیر خارجہ خورشید قصوری کی بہو آمنہ قصوری پی پی پی میں شامل ہوگئیں@AAliZardari pic.twitter.com/0v8eLujILb
— PPP (@MediaCellPPP) September 17, 2023
ملاقات کے دوران آمنہ قصوری نے آصف زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔
اس موقع پر آصف علی زرداری نے آمنہ قصوری کو پارٹی مفلر پہنایا اور پارٹی میں ان کی شمولیت کا خیر مقدم کیا۔
آمنہ قصوری کی آصف زرداری سے ملاقات کے موقع پر سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی بھی موجود تھے۔