سماء ٹی وی کے'' شو حد کر دی'' میں اینکر مومن ثاقب کیساتھ پاکستانی معروف اداکارہ اقرا کنول مہمان بینیں جس میں انہوں نے اپنی آمدنی اور مالیت پر کھل کر بات کی۔
اقراء کی مجموعی مالیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے اینکر مومن ثاقب نے پوچھا 2023 تک آپ کی مجموعی مالیت تقریباً 55 ہزار سے 80 ہزار ڈالر ہے کیا یہ سچ ہے؟ جس پر اقرا نے کہا کہ آپ کو یہ کیسے معلوم ہوا؟ وکی لیکس ایسی خفیہ معلومات رکھتی ہے۔ اقرا نے اپنی آمدنی اور مجموعی مالیت کے حوالے سے معلومات کی تردید نہیں کی اور کہا کہ وہ ٹیکس دہندہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کی محبت ہی اصل کمائی ہے۔
سسٹرولوجی سے شہرت پانے والی اقرا کنول نے یہ بھی کہا کہ ان کے خاندان کے تمام افراد اب بلاگنگ کر رہے ہیں اور سوشل میڈیا کے ذریعے اچھی کمائی کر رہے ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ ان کے خاندان کا ہر فرد ٹیکس فائلر ہے۔
اقرا کنول نے دبئی کے حالیہ دورے کا اپنا تجربہ بھی شیئر کیا۔ انہوں نے کہا دبئی میں سرگرمیوں کا میرا تجربہ دل کو اڑا دینے والا تھامیں نے واقعی دبئی میں اسکائی ڈائیونگ کا لطف اٹھایا۔ مجھے رولر کوسٹر کی سواری لینے میں بھی مزہ آیا لیکن میں اسے فلم نہیں کر سکی۔
اقرانے انکشاف کیا کہ انہوں نے اپنے حالیہ دبئی کے سفر میں 50 لاکھ پاکستانی روپے خرچ کیے ہیں۔ یہ بھی کہا کہ اس نے مشہور سالٹ بی کے ریستوراں نصرایٹ میں ایک مہنگا کھانا کھایا۔
انہوں نے بتایا کہ رات کے کھانے کی قیمت 4 لاکھ پاکستانی روپے تھی۔