محکمہ انسداددہشتگردی نے چنیوٹ میں انٹیلی جنس بیسڈکارروائی میں مطلوب دہشتگرد سمیت2ملزمان ہلاک ہوگئے۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے مزاحمت کی ، فائرنگ کا تبادلہ ہوا،غضنفر ندیم کے ساتھ مارے جانے والے دہشت گرد کی شناخت کی کوشش جاری ہے،دہشت گرد کے سر کی قیمت پچیس لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی۔
حکام کےمطابق غضنفر ندیم 2011 سےمفرورتھا،مختلف ادارے تلاش جاری رکھے ہوئے تھے،کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے سے گولہ بارود ،جدید اسلحہ قبضہ میں لیا گیا۔
سی ٹی ڈی کےمطابق غضنفر ندیم عرف خالدحبیب مختلف القابات سےجانا جاتا تھا ،دہشت گردفیصل آباد میں آئی ایس آئی سمیت 11 بڑی کارروائیوں میں ملوث تھا ڈیرہ اسماعیل خان میں خود کش حملے سمیت ایک فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ بھی کی۔