تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید کی والدہ نے اپنی بیٹی کے مخصوص نشست پر کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے۔
تفصیلات کے مطابق سانحہ 9 مئی کے کیسز میں جیل میں موجودپی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید نے عام انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا تھا ، اور ان کے کاغذات نامزدگی صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب آفس سے انکے والد نے حاصل کیے تھے ۔
یہ بھی پڑھیں :۔صنم جاوید پی ٹی آئی کی ٹکٹ پر عام انتخابات میں حصہ لےگی ، والد کا دعویٰ
صنم جاوید نےوالدہ نے تحریک انصاف کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشست کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں ۔
خیال رہے کہ اس سے قبل انکے والد کا کہنا تھا کہ صنم جاوید پی ٹی آئی کی ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گی اور لاہور سے صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی ایک سو پچاس سے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گی ۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کی رہنما صنم جاویدمسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کیخلاف الیکشن لڑیں گی۔