تحر یک انصاف کی رہنما اورسوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید کے والد نے دعویٰ کیا ہے کہ عام انتخابات میں صنم جاوید حصہ لے گی۔
ان کے والد کا کہنا تھا کہ صنم جاوید پی ٹی آئی کی ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گی اور لاہور سے صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی ایک سو پچاس سے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گی ۔
صنم جاوید کے والد نے کہا کہ الیکشن میں حصہ لینے کے لیے متعلقہ دستاویزات اکٹھی کررہے ہیں ۔ صنم جاوید خواتین کی مخصوص نشستوں پر بھی کاغزات نامزدگی جمع کرائیں گی۔