استحکام پاکستان پارٹی کےمرکزی صدرعبدالعلیم خان نے قومی و صوبائی اسمبلی کے پانچ حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے۔
صدر آئی پی پی کےقومی وصوبائی اسمبلی کے5حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں عبدالعلیم خان این اے117،این اے119اور این اے 147سے امیدوار ہوں گےصوبائی حلقے پی پی149لاہور اور پی پی209 خانیوال سے بھی عبدالعلیم خان امیدوار ہوں گے۔ عبدالعلیم خان کے کاغذات نامزدگی لیگل ٹیم نے جمع کرائے،ابتدائی طور پر کاغذات نامزدگی درست قرار دیئے گئے ہیں۔
عبدالعلیم خان لاہور سے قومی اسمبلی کی2 اور خانیوال کی ایک نشست پر الیکشن لڑیں گے عبدالعلیم خان لاہور اور خانیوال سے پنجاب اسمبلی کی نشستوں پر بھی حصہ لیں گے۔