لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق وزیراعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی سے الیکشن کے کاغذات نامزدگی پر دستخط کرانےکی ہدایت جاری کردی۔
جسٹس علی باقر نجفی نے حسان خان کی والدہ کی درخواست پرتحریری فیصلہ جاری کیا حسان نیازی اس وقت جناح ہاؤس حملہ کیس میں کمانڈنگ آفیسر کی کسٹڈی میں ہیں،درخواست گزار کے مطابق حسان نیازی الیکشن مین حصہ لینا چاہتے ہیں کاغذات نامزدگی پر دستخط کی اجازت نہیں دی جارہی،
درخواست گزارنے یہ نہیں بتایا کہ حسان خان نیازی کس حلقہ سے الیکشن لڑنا چاہتے ہیں، سرکاری وکیل نے اعتراف کیا کہ حسان نیازی سزا یافتہ نہیں،وہ الیکشن میں حصہ لے سکتے ہیں ،سرکاری وکیل نے بتایا انکا کمانڈنگ آفیسر سے رابطہ نہیں ہو رہا حسان نیازی الیکشن میں حصہ لینے کے لیے کاغذات پر دستخط کرنا چاہیں تو اجازت دی جائے الیکشن کمیشن کے وکیل اور ڈپٹی اٹارنی جنرل عدالتی حکم سے متعلق کمانڈنگ آفیسر کو آگاہ کریں عدالت نے حسان نیازی کی درخواست نمٹا دی۔