عازمین حج کے لیے خوشخبری ،حکومت نے اسپانسرشپ حج اسکیم میں مزید 9 دن کی توسیع کردی۔
اسپانسرشپ اسکیم کےتحت حج درخواستیں 31 دسمبرتک جمع ہوں گی،وزارت مذہبی امور نےتوسیع کا باضابطہ اعلان کر دیا۔ریگولرحج اسکیم میں درخواست جمع کروانے کا آج آخری دن ہے۔
وزارت مذہبی امورکےمطابق ریگولراسکیم میں حج درخواستیں کوٹہ سے زائد موصول ہوئی ہیں،28 دسمبر کوخوش نصیب عازمینِ حج کی قرعہ اندازی کی جائےگی۔
آئندہ سال 89 ہزار 605 پاکستانی سرکاری اسکیم کے تحت فریضہ حج ادا کریں گے۔