بالی اداکارہ کاجول کی آنند پنڈت کی 60ویں سالگرہ پارٹی میں منفرد جھلک سب کو بھاگئی۔اداکارہ نے سالگرہ کی تقریب کیلئے 1 لاکھ 40 ہزار بھارتی روپے کی ساڑھی کا انتخاب کیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم پروڈیوسرآنند پنڈت کی 60ویںسالگیرہ کی تقریب 21دسمبرکو ممبئی میں منعقد ہوئی،تقریب میں بالی ووڈ کی معروف شخصیات نے شرکت کرکے تقریب کو چار چاند لگا دئیے۔
سالگرہ کی تقریب میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان،کاجول، امیتابھ بچن، ہرتھک روشن، سلمان خان، اوردیگر معروف شخصیات شامل تھیں۔
کاجول، جو اپنےفیشن سینس کی بدولت کافی مشہور ہیں انہوں نے تقریب میں بلیوش ٹونڈ،فرنٹ سلیٹ ساڑھی کیساتھ ایک میچنگ بلاؤز کا انتخاب کیا۔انہوں نے اپنے لباس کے ساتھ کم جیویلری کا انتخاب کیا۔وہ ڈراپ ایرنگز، اور نیوڈ ہیلز کے ساتھ کافی پرکشش نظر آرہی تھیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کاجول نے پارٹی میں بھارتی برانڈ ارتھ کی ساڑھی زیب تن کی تھی جس کی قیمت 1 لاکھ 40 ہزار بھارتی روپے بتائی جارہی ہے۔