پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف نے سابق وزیر عثمان ڈار کے الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا۔
جمعہ کے روز سابق وزیر خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں قومی اسمبلی کے ایک اور پنجاب اسمبلی کے دو حلقوں میں کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے ہیں۔
خواجہ آصف نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 71 اور صوبائی حلقوں پی پی 46 اور پی پی 47 سے کاغذات جمع کرائے۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عثمان ڈار کے گھر پولیس کی حالیہ کارروائی کے متعلق علم نہیں، میرا ان معاملات سے کوئی تعلق نہیں۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ عثمان ڈار کے الزامات کی انکوائری کر الی جائے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے کچھ نہیں بنے گا۔