قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور سلیکشن کمیٹی کی ورلڈ کپ اسکواڈ پر اہم بیٹھک اختتام پذیر ہوگئی ہے۔
سماء ٹی وی ذرائع کے مطابق کپتان ہیڈ کوچ اور سلیکشن کمیٹی کی مشاورت کے بعد ورلڈ کپ اسکواڈ فائنل کیا گیا۔کپتان اور سلیکشن کمیٹی نے ایشیاء کپ کے اسکواڈ میں زیادہ تبدیلیاں نہ کرنے پر اتفاق کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مسٹری سپنر ابرار احمد کو پندرہ رکنی اسکواڈ کا حصہ بنائے جانے کا امکان بھی موجود ہے۔ ابرار احمد کو قائداعظم ٹرافی کے میچز احتیاطی طور پر نہ کھیلنے کا مشورہ بھی دیا گیا۔
ذرائع کا مزید کہناہے کہ چیف سلیکٹر انضمام الحق ایک دو روز میں ذکاء اشرف سے ملاقات کرینگےاور آئندہ ہفتے منگل یا بدھ کے روز قومی ورلڈ کپ اسکواڈ کا اعلان کردیا جائے گا۔
انجری کے شکار کھلاڑیوں پر غورکیاگیا ہےجو مشاورت مکمل کرکے حتمی فیصلہ چئیرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف کی منظوری کے بعد ہوگا