دھند کے باعث موٹر وے کو لاہور سے کوٹ مومن اور فیض پور سے ننکانہ صاحب تک بند کردیا گیا ۔
ترجمان موٹروے سیدعمران احمد کے مطابق دھند کے باعث موٹروےایم3فیض پورسےننکانہ تک بند کردیا گیا، موٹروے ایم 2 بھی لاہور سےکوٹ مومن تک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:۔موٹروے ایم ٹو لاہور سے کوٹ مومن تک دھند کی وجہ سے بند
انہوں نے بتایا کہ قومی شاہراہ پر دھند کا دورانیہ موسم سردہونےکےساتھ بڑھ گیا ہے،اور موٹرویز کوعوام کی حفاظت اورمحفوظ سفریقینی بنانے کیلئےبندکیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:۔موٹروے کو دھند کے سبب 2 مقامات سے بند کر دیا گیا
ان کا کہنا تھا روڈ یوزرز زیادہ سےزیادہ دن کےاوقات میں سفرکرنے کو ترجیح دیں،آگے اور پیچھے دھندوالی لائٹس کااستعمال کریں،اور غیر ضروری سفرسےگریزکریں۔
سیدعمران احمد نے کہا کہ روڈ یوزرزمعلومات اورمددکیلئےہیلپ لائن130سے رابطہ کریں۔