جوڈیشل کمیشن پاکستان کے قواعد میں ترمیم کیلئے رولز کمیٹی نے خواتین ججز اور ماتحت عدلیہ سے تجاویز لینے کا فیصلہ کرلیا ۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس منصورعلی شاہ کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن رولزکمیٹی اجلاس کا اجلاس ہوا ۔جسٹس(ر)منظور ملک بھی اجلاس میں شریک تھے، کمیٹی اجلاس میں عدالتوں میں ججزتقرری کےطریقہ کارپرغورکیاجارہاہے۔ جس میں ججزتقرری کیلئےخواتین ججزاورماتحت عدلیہ سےتجاویزلینےکافیصلہ کیا گیا۔
اعلامیہ کے مطابق جسٹس منصورعلی شاہ کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن رولزکمیٹی اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے تجاویز ججز کی تقرری کے حوالے سے طلب کی گئی ہیں ۔
کمیٹی نے رولز میں ترمیم کیلئے سپریم کورٹ ی جسٹس عائشہ ملک اورجسٹس مسرت ہلالی ، لاہورہائیکورٹ کی جسٹس کوثرسلطان اور اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس ثمن رفعت امتیاز سے تجاویز طلب کی گئی ہیں ۔
واضح رہے کہ ججز تعیناتی کے رولز میں ترامیم کیلئے کمیٹی چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے تشکیل دے رکھی ہے ۔