تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان کو آئندہ سال 8 فروری کو ملک بھر میں ہونے والے عام انتخابات کے سلسلے میں جےیو آئی نے اہم پیغام پہنچا دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹرگوہرخان سےجےیوآئی پاکستان کےوفدنے ملاقات کی ۔وفد کی قیادت مولاناشجاع الملک جمعیت علمائےاسلام پاکستان کےوفدکی کررہےتھے ۔
ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال،پی ٹی آئی سےحکومتی رویہ اورآئندہ سال 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات پرتبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں جماعتوں کےدرمیان سیاسی وانتخابی اشتراکِ عمل پربات چیت کی گئی۔
اس دوران جے یو آئی پاکستان کے وفد نے مولانا خان محمد شیرانی کاخصوصی پیغام تحریک انصاف کی قیادت کو پہنچایا۔