ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سےجاری بیان میں کہا گیا ہےکہ الیکشن کمیشن باہمی مشاورت اور قانونی طور پر تمام فیصلے مشترکہ کرتا ہے۔
ترجمان الیکشن کمیشن کاکہنا ہےکہ چاروں ممبران نے چیف الیکشن کمشنر پر غیر متزلزل اعتمادکا اظہار کیا،ارکان نےباورکرایا کہ اب تک کے تمام فیصلے باہمی مشاورت سے ہوئے۔
اضلاع کا سیٹوں کا کوٹہ بھی باہمی رضامندی اورقانونی طور پر طے کیا،کمیٹیوں نے ابتدائی حلقہ بندی کی،اعتراضات پرفیصلےکمیشن نے کئے،ضلع حافظ آباد پراعتراض کا فیصلہ بھی 5 ممبر بینچ نے ہم آہنگی سے کیا۔