ایف آئی اے نے حوالہ ہنڈی کے کاروبار میں ملوث بینکرز کیخلاف بھی کارروائی شروع کردی۔
سماء ٹی وی ذرائع کے مطابق آٹھ بینک منیجرز کیخلاف مقدمات درج ہوگئے ہیں
فیصل آباد سے ایک ملزم کو گرفتار بھی کرلیا گیا۔ مختلف کمپنیوں کی مہریں اور موبائل فون سے کروڑوں روپے بھجوائے جانے کا ریکارڈ مل گیا۔
مقدمات اسلام آباد، کراچی، لاہور اور فیصل آباد میں درج کئے گئے۔
فیصل آباد سے بینک منیجر ذیشان شوکت کو گرفتاکیا گیا جن سے12 کمپنیوں کی مہریں برآمد ہوئی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ موبائل فون سے حوالہ ہنڈی کے ذریعے کروڑوں روپے بھجوانے کا انکشاف ہوا ہے جس میں دیگر مختلف بینک منیجرز کے اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی حاصل کر لی گئیں۔
ڈی جی ایف آئی اے نےتمام ایکسچینج کمپنیوں کی دفاتر کی مکمل چھان بین کا حکم دے دیا ہے۔
ایف آئی اے کی چھاپہ مار ٹیمیوں کو میٹیل ڈیٹیکٹرز بھی فراہم کر دیئے گئے