سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے صدر پرویز الٰہی کو رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔
پرویز الٰہی کو راولپنڈی میں دہشت گردی کیس میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا گیا ہے اور انہیں اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل لاہور میں ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ نے سابق وزیرا علیٰ پنجاب کے خلاف اینٹی کرپشن پنجاب کی جانب سے درج مقدمہ ڈسچارج کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔
واضح رہے کہ اینٹی کرپشن حکام نے ہفتہ کو اسلام آباد سے گرفتاری کے بعد چوہدری پرویز الٰہی کی مقامی عدالت میں جسمانی ریمانڈ کے لئے پیش کیا تھا۔
خیال رہے کہ پرویز الٰہی کو 14 مرتبہ مختلف کیسز میں گرفتار کیا جاچکا ہے۔