سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے جیل کے اندر سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا۔
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی جانب سے جیل میں سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا گیا ہے جبکہ انہوں نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لئے عدالت سے رجوع بھی کیا۔
فواد چوہدری کی جانب سے عدالت میں دائر کی جانے والی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ سینٹرل اڈیالہ جیل میں قید ہوں، الیکشن کیلئے کاغذات جمع کرانے ہیں، اسٹام پیپر کے اجرا اور دیگر امور کے لیے بھائی فراز کو اختیار دینا چاہتا ہوں۔
انہوں نے درخواست میں استدعا کی کہ کاغذات نامزدگی پر دستخط کرنے کی اجازت دی جائے۔
عدالت نے فواد چوہدری کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں کاغذات نامزدگی پر دستخط کرنے کی اجازت دے دی ہے۔