فضائی آلودگی کم کرنے کیلئے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے عمارتی ملبہ پھینکنے والوں کیخلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کےمطابق لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نےصفائی کے اقدامات میں تیزی لاتے ہوئےاہم فیصلہ کیا ہے، سی ای او بابرصاحب دین کا کہنا ہےکہ ملبہ پھینکنے والوں کو جرمانے اور مقدمات کا سامنا کرنا پڑے گا،تعمیراتی ملبے اٹھانے کے اخراجات متعلقہ مالکان سے وصول کیے جائیں گے۔
سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کےمطابق شہربھرمیں350 سے زائدملبہ پوائنٹس علم میں آئے ہیں، غیرقانونی طورپرملبہ پھینکنے والوں کوملبہ ہٹانے کے اخراجات کیساتھ ساتھ جرمانے اور ایف آئی آر کا سامنا بھی کرنا پڑسکتا ہے، ایک ہفتے کے دوران 330سے زائد پوائنٹس کو کلیئر کروا چکے ہیں
لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا کہنا ہے کہ لاہورئیوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کیلئےتمام تر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔