سلمان خان سہیل خان کی سالگرہ کی تقریب میں فوٹوگرافر پرغصے میں آگئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کےمطابق بالی ووڈ کے سپر ہیرو سلمان خان، اپنی فیملی کے ساتھ 19 دسمبر کو بھائی سہیل کی 53 ویں سالگرہ کی پارٹی میں موجود تھے، پارٹی کےبعد سلمان خان والدین کے ساتھ پارٹی سے نکلتے ہوئے فوٹوگرافرزپرغصہ کرتے نظر آئے۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہےکس طرح فوٹوگرافرز نے تصاویر لینے کے لیے اس کی گاڑی کے پاس آئے سلمان خان کو اپنی کار میں جانے سے پہلے 'پچھے ہٹو سب' کہتے ہوئے سنا گیا۔
View this post on Instagram
سلمان خان کے اس رویے پرصارفین کی جانب سے کڑی تنقید کی جارہی ہے،صارفین کا کہنا ہے کہ انھیں ہماری سپورٹ نے بھی شہرت دی ہے اور انکا ایسا رویہ ہمارے لیے باعث تکلیف ہے۔کسی نے کھا کہ لگتا ہے بھائی نے پی ہوئی ہے،جبکہ کئی صارفین نے کہا کہ بھائی کے سامنے کوئی بھی نہیں بول سکتا،بھائی ہمارا پیار ہیں۔
خیال رہے کہ سلمان کے علاوہ سالگرہ کی پارٹی میں پورے 'خان'فیملی نے شرکت کی جن میں سلیم خان، ہیلن،سلمیٰ خان، ارپیتا خان اور آیوش شرما، الویرا خان کے علاوہ اتل اگنی ہوتری اور ان کی بیٹی علیزے اگنی ہوتری اور قریبی دوست شامل تھے۔