پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے گجرات سے سابق ایم این اے سید فیض الحسن شاہ اور سابق ایم پی اے چوہدری ارشد نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔
پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کےسابق ایم این اے سید فیض الحسن شاہ نے گوجرانوالہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں سانحہ 9 مئی کی مذمت کرتا ہوں اورپی ٹی آئی سے لا تعلقی کا اعلان کرتا ہوں۔
سید فیض الحسن شاہ کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ سانحہ9 مئی کے واقعات کے مذمت کرتا ہوں9 مئی کےذمہ داران کو بھی ہیں انہیں سزا ملنی چاہیے۔
پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کےسابق ایم پی اے چوہدری ارشد نے گوجرانوالہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتا ہوں۔
خیال رہے کہ سید فیض الحسن شاہ این اے 70سے ایم این اے منتخب ہوئے تھے سید فیض الحسن نے پیپلز پارٹی کے قمرالزمان کائرہ اورن لیگ کے جعفر اقبال کو شکست دی تھی چوہدری ارشد گجرات کے حلقہ پی پی 34 سے ایم پی اے منتخب ہوئے تھے ۔