ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا پاکستان کیساتھ علاقائی سلامتی، دفاعی تعاون پرشراکت کے منتظر ہیں،پاکستان میں آزاد اورمنصفانہ الیکشن کی حمایت جاری رکھیں گے۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیوملر نے پریس بریفنگ میں کہا پاکستانی سیاسی جماعتوں سے متعلق کوئی پوزیشن نہیں لیتے،تمام ان رہنماؤں سےبات کرتےہیں جو عوام منتخب کرتےہیں۔
میتھیوملرکا کہنا تھا کہ پاکستان میں آزاد اورمنصفانہ الیکشن کی حمایت جاری رکھیں گے، اس حوالے سے دوطرفہ بات چیت جاری ہے،پاکستان امریکا کا ایک بڑانان نیٹواتحادی اور نیٹوپارٹنر ہے۔
پاکستانی آرمی چیف محکمہ خارجہ اورپینٹاگون سمیت دیگرعہدیداروں سے ملاقات کے لیے واشنگٹن میں تھے۔