اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے افسران کی تنخواہوں میں 30 فیصد تک اضافہ کر دیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق تنخواہوں میں اضافےکا اطلاق یکم جولائی 2023 سے ہوگا۔ اسٹیٹ بینک کےبغیرپنشن والے افسران کی تنخواہوں میں 15 سے30 فیصد اضافہ کیاگیا۔
رپورٹ کے مطابق پنشن والے آفیسر گریڈ ایک سے 8 کے تمام افسران کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافہ کر دیا گیا۔ بغیرپنشن والے اسٹیٹ بینک آفیسرگریڈ2کی تنخواہ میں 30فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
دوسری جانب بغیر پنشن والے اسٹیٹ بینک آفیسر گریڈ 4 ،3 اور 5 کی تنخواہ میں 25 فیصد اضافہ اور بغیرپنشن والے اسٹیٹ بینک کے آفیسر گریڈ6کی تنخواہ میں 20فیصد اضافے کی منظوری دی گئی۔ بغیر پنشن والے اسٹیٹ بینک کے آفیسر گریڈ 7 اور 8 کی تنخواہ میں15فیصد اضافہ کیا گیا۔