ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس کی نجکاری کی ٹرانزیکشن رواں ماہ مکمل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے وزیر نجکاری نے خریدار نجی کمپنی کو تمام رسمی اور ضابطے کی کاروائی پوری کرنےکی ہدایت کر دی ۔
رپورٹس کے مطابق نگراں وفاقی وزیر برائے نجکاری فواد حسن فواد کی زیر صدارت اجلاس میں ایچ ای سی کی فروخت اور نجکاری پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا ۔ نگران وفاقی وزیر نے خریدار، آئی ایم ایس انجینئرنگ کو ہدایت کی کہ وہ رواں ماہ کے آخر تک نجکاری کی تکمیل کے لیے تمام رسمی کارروائیاں اور کاغذی کارروائی مکمل کریں۔
تمام اسٹیک ہولڈرز بشمول آئی ایم ایس انجینئرنگ، مالیاتی ایڈوائزر، وزارت صنعت اور بینک آف خیبر نے اجلاس میں شرکت کی۔ اسٹیک ہولڈرز نے فروخت کے معاہدے کی تکمیل کے روڈ میپ پر تبادلہ خیال کیا اور اسے حتمی شکل دی ۔