مہنگائی کے ستائے عوام پر پٹرول اور ڈیزل مہنگا کرنے کے بعد 435 ارب روپے کا گیس بم بھی گرانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔
آئی ایم ایف نے نگران حکومت سے گیس کے ریٹ 45 فیصد بڑھانے کا مطالبہ کردیا، یکم اکتوبر سے گیس کے نرخ بڑھانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ نئے نرخوں کا اطلاق یکم جولائی سے کیا جائے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی ایم ایف گیس کی قیمتوں میں اضافے کے معاملے پر پاکستان کو کوئی رعایت دینے پر تیار نہیں ہے، آئی ایم ایف کی جانب سے نگران حکومت کو بھجوائے گئے پیغام میں گیس کے ٹیرف میں اضافے کا دو ٹوک مطالبہ کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی ایم ایف نے گیس کے ریٹ 45 فیصد تک بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے،آئی ایم ایف مطالبہ پورا کیے جانے کی صورت میں عوام کی جیبوں پر کھربوں روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
گیس کے ریٹ میں اضافے کا اطلاق بڑے گھریلو صارفین پر بھی ہوگا جبکہ کمرشل صارفین، تندور اور ہوٹلوں ، سی این جی ،کھاد کے کارخانوں اور اسٹیل انڈسٹری کے لیے بھی گیس مہنگی ہونے کا امکان ہے۔