لاہور میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی پارٹی کارکن زبیدہ شاہین کے گھر کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ نواز شریف کا دور حکومت بھی پیپلزپارٹی کارکنان کے لئے آمریت سے کم نہیں تھا۔
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی پارٹی کارکن زبیدہ شاہین کے گھر آمد ہوئی زبیدہ شاہین کے گھر پہنچنے پر کارکنوں نے بلاول بھٹو زرداری کو امام ضامن باندھا گیا چیئر مین پی پی کا کہنا تھا کہ لاہور پہنچ کر بہت اچھا لگا پیپلزپارٹی کی بنیاد لاہور میں رکھی گئی تھی لاہور شہر میں پیپلزپارٹی کو دوبارہ عروج دینے کے لئے محنت کی جائے گی ۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ مہنگائی غربت اور بے روزگاری نے عوام کو مشکل میں ڈال رکھا ہے پیپلزپارٹی کی حکومت جب بھی آئی ہم نے بیروزگاری اور مہنگائی کا مقابلہ کیا،ہمارا مقابلہ کسی سیاسی جماعت سے نہیں ماضی میں ہم نے انقلابی منصوبہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام شروع کیا آئندہ حکومت میں نوجوانوں اور مزدوروں کو ریلیف دینے کے لئے پروگرام شروع کئے جائیں گے۔
پیپلزپارٹی کے چیئرمین کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی سیاسی جماعت ہے سیاسی جماعتوں کے دروازے بات چیت کے لئے ہمیشہ سب کے لئے کھلے رہتے ہیں آئندہ انتخابات میں اکثریت حاصل ہوئی تو سب کو ساتھ لے کر چلیں گےملک میں نفرت اور تفریق کی سیاست ہو رہی ہے پیپلزپارٹی وہ جماعت ہے جس کے کارکن ضیا اور مشرف کی آمریت میں پارٹی کے ساتھ کھڑے رہے نواز شریف کا دور حکومت بھی پیپلزپارٹی کارکنان کے لئے آمریت سے کم نہیں تھا۔