سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی اینٹی کرپشن کی جانب سے درج کئے جانے والے مقدمے میں ضمانت منظور کر لی گئی۔
پیر کے روز اینٹی کرپشن عدالت کے جج علی نواز نے 2 لاکھ روپے مچلکوں کے عوض سابق وفاقی وزیر کی درخواست ضمانت منظور کی۔
اس سے قبل عدالت کی جانب سے فواد چوہدری کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجا گیا تھا۔
یاد رہے کہ اینٹی کرپشن نے فواد چوہدری کے خلاف 35 لاکھ روپے کی کرپشن کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔