پاکستان کی معاشی صورتحال سے متعلق اچھی خبر سامنے آئی ہے، اسٹیٹ بینک کے مطابق 6 ماہ میں پہلی بار پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہوگیا۔
اسٹیٹ بینک کےمطابق پاکستان کےکرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں سالانہ بنیاد پر 64 فیصد کمی دیکھی گئی، نومبر میں ملکی کرنٹ اکاؤنٹ 90 لاکھ ڈالر سرپلس رہا۔
اسٹیٹ بینک کےمطابق اکتوبر میں ملکی کرنٹ اکاؤنٹ 18 کروڑ 40 لاکھ ڈالر خسارے میں تھا،رواں مالی سال کے پہلے پانچ میں کرنٹ اکائونٹ خسارہ 1.16 ارب ڈالر رہا۔
گزشتہ مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں ملکی کرنٹ اکاؤنٹ 3.26 ارب ڈالر خسارے میں تھا۔