سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے الیکشن شیڈیول جاری ہوتے ہی اپنے حلقے میں مہم کا آغاز کردیا کرسمس ملن پارٹی میں آئندہ مسلم لیگ ن کی حکومت کا دعویٰ بھی کردیا ۔
الیکشن سال 2024 نے کرسمس تقریبات کو بھی سیاسی رنگ دے دیا سابق صوبائی وزیر اقلیتی امور خلیل طاہر سندھو نے حلقہ این اے 100کی کرسمس برادری کا اکٹھ کرکے سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی الیکشن کمپین کا آغاز کروا دیا
خلیل طاہر سندھو ہر سال کرسمس ملن پارٹی کرتے ہیں اس بار کرسمس کے تہوار کے ساتھ الیکشن کا ماحول بھی ہے اس لئے لوگوں کو اکٹھے کرکے ساتھ ہی سیاسی سرگرمیاں بھی شروع کردی ہیں۔
رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا پہلے بھی مسلم لیگ ن نے ملک میں لوڈ شیڈنگ اور دہشتگردی کا خاتمہ کیا اب بھی ملک کو بحران سے نکالیں گےآج ہر کوئی کہہ رہا ہے کہ مسلم لیگ ن یہ الیکشن جیت کر پاکستان اور پنجاب میں حکومت بنائے گی۔
انہوں نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ پونے چار سالوں میں ملک میں جو سماجی ، اخلاقی اور معاشی بحران آیا اس سے عام آدمی کی زندگی مشکل ہوچکی ہم ملک کو دوبارہ بحران سے نکالیں گے ۔تقریب کے اختتام پر کرسمس کا کیک بھی کاٹا گیا ۔