گجرات میں سابق وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی انتخابی میٹنگ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف پر لاڈلے کا الزام لگانا بے سود ہے پاکستان میں ہروقت کوئی نہ کوئی لاڈلہ رہا ہے پرویز الہٰی مسلم لیگ ق کو پی ٹی آئی ضم کرنا چاہتے تھے پھر خود ہی چھوڑ کر چلے گے۔
گجرات میں سابق وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی انتخابی میٹنگ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف پر لاڈلے کا الزام لگانا بے سود ہےپاکستان میں ہروقت کوئی نہ کوئی لاڈلہ رہا ہےالزام لگانے والےبھی لاڈلےرہےہیں جن پرالزام لگ رہا وہ بھی لاڈلے رہے ہیں مریم نوازکاگجرات میں آنااچھا لگا ہےپرانے فارمولوں پرپاکستان کوتبدیل کرنےکی کوشش کریں گے تو تبدیلی نہیں آئے گی۔
چوہدری سالک حسین کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب میں اتنی مقبول نہیں،اسکے باوجود انکے ساتھ اچھے تعلقات ہیںالیکشن تاخیر سے ہونے کی کوئی گنجائش نہیں ہےاب تو مجھے بھی لگ رہا ہے الیکشن مقررہ وقت پر ہونگےمسلم لیگ ق اپنے پلیٹ فارم سے الیکشن میں اترے گی گجرات اور بہاولپور سمیت کئی اضلاع میں ق لیگ کے پاس مضبوط امیدوار ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ہماری ابھی تک کسی بھی جماعت کیساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں ہوئی ہمارا ٹارگٹ 6 سے 7 قومی اور 12 سے 14 صوبائی اسمبلی کے امیدوار کھڑا کریں گےخیبر پختونخواہ اور سندھ میں بھی ہمارے پاس مضبوط امیدوار ہیںچوہدری شجاعت حسین نے ساری زندگی ہر کسی کیساتھ اچھا تعلق رکھا ہےچوہدری شجاعت نے ہمیشہ ایک دوسرے کو جوڑنے کی سیاست کی ہے۔
چودھری سالک حسین کا مزید کہنا تھا کہ میاں برادران کی گھر آمد پر صرف گپ شپ ہوئی،سیاسی بات نہیں ہوئی،ہر سیاسی جماعت کو الیکشن لڑنے کا موقع ملنا چاہیے اس میں کوئی دو رائے نہیں ہےپرویز الہٰی چوہدری شجاعت کو صدرات سے ہٹانے کی کوشش کرتے رہےپرویز الہٰی مسلم لیگ ق کو پی ٹی آئی ضم کرنا چاہتے تھے پھر خود ہی چھوڑ کر چلے گے۔
انہوں نے کہا کہ اپنے اوپر اعتماد ہونا چاہیے اگر آپ کی نیت لوگوں کیساتھ مخلص ہے تو عوام بھی محسوس کرتی ہےہماری جماعت کا ایک منشور ہے خود مختار پاکستان ہمارا اولین ترجیح ہونی چاہیےچکوال سے نہیں گجرات سے الیکشن لڑوں گاگجرات میں دو ایم این اے کی سیٹوں پر ہم کنفرم الیکشن لڑیں گئے۔