پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر محمد حفیظ نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں بیٹنگ یونٹ نے اچھا پرفارم نہیں کیا۔
پرتھ ٹیسٹ میں شکست کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ کرکٹ آسٹریلیا کا شکریہ پرتھ میں اچھی کنڈیشنز تھیں، پہلے بھی جو بات کی اس کا مقصد یہ تھا کہ بیٹرز اور باؤلرز کے لیے یکساں مواقع ہوں۔
ٹیم ڈائریکٹر نے کہا کہ سینئر کھلاڑیوں کا مطلب یہ نہیں صرف وہی پرفارمنس دیں گے، سرفراز احمد سے جو توقع تھی انہوں نے وہ پرفارمنس نہیں دی، انہوں نے گزشتہ میچز میں اچھی پرفارمنس دی تھی جس کی وجہ سے اولین ترجیح وہ تھے۔
محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس پہلے بھی تمام آپشنز موجود تھے اور اب بھی موجود ہیں لیکن صرف ایک میچ کی کارکردگی پر فیصلہ نہیں کر سکتے، محمد رضوان اچھا کھیل سکتے ہیں لیکن فیصلہ سڈنی میں کنڈیشنز اور پچ دیکھ کر کریں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا ہماری ٹیم کم بیک کی صلاحیت رکھتی ہے اور کسی بھی کنڈیشن میں کسی بھی ٹیم کوشکست دے سکتی ہے۔