پاکستان نے ایران کے جنوب مشرقی علاقے میں راسک پولیس ہیڈ کوارٹر پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے جس میں 11 ایرانی اہلکار ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان دکھ کی اس گھڑی میں ایران کی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتاہے۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ دہشت گردی علاقائی اور عالمی امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہے ، دہشت گردی کا دوطرفہ اور علاقائی تعاون سمیت ہر طرح سے مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔