بلوچستان ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کے 26 نومبر کے حتمی حدبندیوں کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا ۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس نذیر احمد لانگو پر مشتمل دو رکنی بینچ نے آئینی درخواست کو نمٹاتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے 26 نومبر 2023 کے حتمی حد بندیوں کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا ہے ۔
بلوچستان ہائیکورٹ نے حکم میں کہا کہ حکم جاری کیا ہے کہ یونین کونسل پدرک کو حتمی حد بندی فارم 7 برائے پی بی-26 کیچ ٹوکے لیے جاری کیا جائے اور یونین کونسل پدرک کو پی بی-26 کیچ ٹو میں شامل کیا جائے
یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نےمتعلقہ یونین کونسل کو پی بی 25 کیچ 1 میں شامل کیا تھا۔