گزشتہ کئی روز سے بالی ووڈ کی معروف جوڑی ایشوریہ رائے اورابھیشیک بچن کی علیحدگی کی خبریں سوشل میڈیا پر زیرگردش ہیں۔
معروف جوڑی میں علیحدگی کی افواہوں کو اُس وقت تقویت ملی جب ایک تقریب میں دونوں شرکت کیلئے تو ایک ساتھ پہنچے ہی الیکن آئے الگ الگ گاڑی میں،جس کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔
View this post on Instagram
اسکول کی سالانہ تقریب میں ایشوریا رائے بچن اپنی والدہ کے ہمراہ کار میں آئیں تو ابھیشک اپنے والد اور بھانجے اگستیا نندا کے ساتھ پہنچے۔
ایشوریا رائے بچن نے اپنی کار سے نکلتے ہی مسکراتے ہوئے ہاتھ کا اشارہ کیا اور پھر انتظار کیا تاکہ ابھیشک، اگستیا اور امیتابھ بچن کے ساتھ تقریب میں شامل ہوں۔
سوشل میڈیا صارفین نے دونوں کے الگ الگ گاڑی میں آنے پر تبصرے شروع کردئیے، کسی نے لکھا کہ الگ الگ آنا ظاہر کرتا ہے کہ افواہوں میں سچائی ہے،توکسی نے ابھیشیک کے رویے کا شکوہ کیا کہ وہ غصے میں تھے۔ توکسی نے انکے کیلئے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔
تاہم کئی صارفین نے کہا کہ افواہیں دم توڑ گئیں ،دونوں میں کوئی علیحدگی نہیں ہوئی۔