سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے پر الیکشن شیڈول جاری کرنےسےمتعلق الیکشن کمیشن کا اجلاس کچھ دیربعد شروع ہوگا۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کا اجلاس کچھ دیربعد شروع ہوگاالیکشن کمیشن میں اجلاس سے متعلق تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔سپریم کورٹ نے آج ہی الیکشن شیڈول جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔
الیکشن شیڈول جاری کرنےسےمتعلق الیکشن کمیشن نےاہم اجلاس طلب کیا جس میں چیف الیکشن کمیشنرسمیت چاروں ارکان کچھ دیربعد الیکشن کمیشن پہنچیں گے،سیکرٹری الیکشن کمیشن،ڈی جی لاءسمیت دیگرسپریم کورٹ سےالیکشن کمیشن پہنچیں گے ۔
سیکرٹری الیکشن کمیشن عمرحمید خان سپریم کورٹ کی کارروائی سےمتعلق حکام کوآگاہ کریں گے الیکشن کمیشن مشاورت کے بعد انتخابی شیڈول جاری کرےگا۔