پاکستان کرکٹ ٹیم کے باؤلر عامر جمال نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پرتھ میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میں میزبان ٹیم اپنی پہلی اننگ میں 487 رنز پر آؤٹ ہوگئی ہے جبکہ پاکستان کی طرف سے عامر جمال نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 111 رنز کے عوض چھ وکٹیں حاصل کیں۔
آسٹریلیا کے خلاف پرتھ ٹیسٹ عامر جمال کا ڈیبیو میچ تھا اور انہوں نے ڈیبیو ٹیسٹ پر 6 وکٹیں لینے والے 14 ویں باؤلر بننے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔ پرتھ ٹیسٹ، کینگروز پہلی اننگ میں 487 رنز پر آؤٹ
27 سالہ عامر جمال کا تعلق پنجاب کے ضلع میانوالی سے ہے اور وہ پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) میں پشاور زلمی کی نمائندگی کر چکے ہیں۔
علاوہ ازیں عامر جمال اپنے ڈیبیو ٹیسٹ پر چھ وکٹیں حاصل کرنے والے پاکستان کے چھٹے باؤلر بھی بن گئے ہیں۔
6️⃣ wickets for Aamir Jamal! Sixth-best bowling figures by a 🇵🇰 player on Test debut 👏
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 15, 2023
Australia are all out for 487 in their first innings 🏏#AUSvPAK pic.twitter.com/KQSTrfivpt
عامر جمال نے پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلوی ٹیم کے اوپنر ڈیوڈ وارنر جنہوں نے ٹیم کی طرف سے میچ میں سب سے زیادہ 164 رنز بنائے انہیں آؤٹ کیا جبکہ ٹریوس ہیڈ، الیکس کیری ، مچل سٹارک، پیٹ کمنز اور نیتھ لائن کو بھی پویلین کی راہ دکھائی۔
خیال رہے کہ عامر جمال باؤلنگ کے ساتھ ساتھ بیٹنگ میں بھی مہارت رکھتے ہیں اور ان کا ٹیم میں کردار آلراؤنڈر کا ہے۔