لاہور ہائیکورٹ نےہفتےمیں دو روز ورک فرام ہوم کا نوٹیفکیشن جاری کرانے کی ہدایت کر دی۔
لاہورہائیکورٹ میں اسموگ کے تدارک کیلئے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی،دوران سماعت جسٹس شاہد کریم نے ریماکس میں کہا عدالتی حکم تھا کہ ہفتے کےروز اسکول بند رکھےجائیں، میں نےکہا تھا کہ ہفتےمیں دوروزورک فرام ہوم کریں۔
جسٹس شاہد کریم نےڈپٹی کمشنر کے وکیل سےاستفسار کرتے ہوئے کہا حکومت نے میرے احکامات کو نظر انداز کیا،حکومت اپنی نااہلی چھپانے کیلئےتاجر برادری کو نشانہ بناتی ہے۔
بعد ازاں جسٹس شاہد کریم نے سرکاری وکیل کو ہفتےمیں دوروزورک فرام ہوم کانوٹیفکیشن جاری کروانے کی ہدایت کردی۔