اربوں روپے خسارے کے شکار پاکستان ریلویز کو اپنوں کی غلطیاں بھاری پڑنے لگی۔ محکمے میں چودہ ارب چھیالیس کروڑ روپے کا بڑا ٹھیکہ خلاف قواعد دینے کا انکشاف ہوا ہے ۔
آڈٹ رپورٹ میں دو سو تیس نئی ریل کوچز کے ٹھیکے میں بے ضابطگی سامنے آئی ہیں۔ جس کے مطابق قوانین میں نرمی کرکے کوچز کی خریداری کا ٹھیکہ چینی کمپنی کو دیا گیا۔
رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ چینی کمپنی کے پاس جدید ریلوے کوچز بنانے کا تجربہ ہی نہیں تھا۔کئی بار طلب کرنے کے باوجود ریلوے ڈبوں کا نقشہ نہیں دیا گیا۔
آڈیٹر جنرل نے سفارش کی ہے کہ قواعد کے خلاف ٹینڈر دینے کی وجوہات کی انکوائری کرائی جائے۔اور رپورٹ میں پاکستان ریلوے کو بڑے پیمانے پر خریداری کے لیے ایس او پیز بنانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔