الیکشن کمیشن آف پاکستان ( ای سی پی ) نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی کاالیکشن ملتوی کرانےکاالزام مستردکرتے ہوئے آٹھ فروری دو ہزار چوبیس کو عام انتخابات کا انعقاد یقینی قرار دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی کے انتخابات ملتوی ہونے کے بیان پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے دو ٹوک الفاظ میں واضح کیا ہے کہ انتخابات ملتوی نہیں ہو رہے ، الیکشن کے انعقاد کی تمام تیاریاں بھی مکمل ہیں ، اور یقینی طور پر ملک بھر میں عام انتخابات 8 فروری 2024 کو ہوں گے۔