تیل کمپنیوں کی جانب سے مقامی تیل نہ خریدنے کے معاملے پر اوگرا متحرک ہوگئی اوراٹک آئل ریفائنری کی شکایت پر تیل کمپنیوں کو خط لکھ دیا
تفصیلات کے مطابق اوگرا کی جانب سے تیل کمپنیوں کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ تیل کمپنیاں اپنا سٹاک بہتر بنانے کے لیے مقامی ریفائنریز سے پٹرول اور ڈیزل خریدیں۔ اٹک آئل ریفائنری نے بتایا ہے کہ تیل کمپنیاں مقامی تیل نہیں اٹھا رہیں۔ مقامی تیل نہ خریدنے کے باعث اٹک آئل ریفائنری کی پیداوار ساٹھ فیصد تک پہنچ چکی ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ آئل کمپنیاں فوری طور پر اٹک آئل ریفائنری سے تیل کی خریداری بڑھائیں۔