پیپلز یونٹی آف پی آئی اے کے جنرل سیکریٹری رانا محمد کاشف کی جانب سے ڈپٹی سٹیشن مینجر پی آئی اے لاہور میاں سہیل احمد کی ریٹائرمنٹ پر ان کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق تقریب میں سٹیشن مینجر اشفاق اعوان ، چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر حسن ابرار نے شرکت کی جبکہ ان کے علاوہ ٹکٹ آفس مینجر تنویر قاسم، گارگو ٹرمینل مینجر سرمد شاہ، تمام شفٹس کے مینجرز اور آفیسرز بھی موجود تھے۔تقریب میں رائے علی عثمان، احمد اعظم محمد علی، محمد سعید، محمد حسین، منظور احمد بھی شریک ہوئے ۔شرکاء نےمیاں سہیل احمد کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔