سابق بالی ووڈ اداکارہ سومی علی نے سلمان خان پر دھوکہ دہی کا الزام لگادیا۔ کہتی ہیں کہ سلمان خان نے میرے لئے سنگیتا بجلانی کو دھوکہ دیا، سنگیتا نے ہم دونوں کو اس وقت رنگے ہاتھوں پکڑا جب ان کی شادی کے کارڈ چھپ چکے تھے۔
بالی ووڈ کی سابق اداکارہ اور سلمان خان کی پرانی دوست سومی علی نے اپنے ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا ہے کہ بالی ووڈ کے بھائی سلمان خان نے سنگیتا بجلانی کے ساتھ تعلقات ہوتے ہوئے بھی مجھ سے دوستی کی اور انہیں دھوکہ دیا۔
ان کا کہنا ہے کہ سنگیتا بجلانی کی موجودگی میں سلمان خان کی زندگی میں ’دوسری عورت‘ میں تھی، سلمان خان اور سنگیتا بجلانی کی شادی کے کارڈز چھپ چکے تھے لیکن شادی سے چند ہفتے قبل سنگیتا نے سلمان کو میرے اپارٹمنٹ میں رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔
سومی علی نے سلمان خان پر مزید الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جو کچھ سلمان نے سنگیتا کے ساتھ کیا وہی میرے ساتھ بھی کیا، اس معاملے سے میں نے سیکھا کہ آپ کسی کے ساتھ کچھ غلط کرتے ہیں تو وہی آپ کے ساتھ بھی ہوتا ہے۔
بالی ووڈ اداکارہ سومی علی ماضی میں بھی اداکار سلمان خان پر ذہنی اور جسمانی تشدد کے الزامات عائد کرچکی ہیں۔
سومی علی اور سلمان خان کے درمیان 1991ء سے 1999ء تک تعلقات تھے جبکہ سنگیتا بجلانی اور سلمان خان کے درمیان دوستی 1986ء سے 1994ء تک رہی۔
سومی علی نے اپنے انٹرویو میں اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ وہ سلمان خان کو حد سے زیادہ چاہتی تھیں اور ان سے شادی کرنے کیلئے ممبئی آئی تھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سلمان خان بچوں سے بہت محبت کرتے ہیں۔