اسلام آباد کی احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی کا دو روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔
جمعرات کے روز احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت کی جس کے دوران نیب حکام کی جانب سے ان کے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔
تاہم، احتساب عدالت نے نیب کی سات روز کی استدعا مسترد کرتے ہوئے صرف 2دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا۔
نیب کی ٹیم اڈیالہ جیل میں ہی سابق وزیراعظم سے تفتیش کرے گی۔
احتساب عدالت نے گزشتہ روز سابق وزیر اعظم کی عبوری ضمانت خارج کی تھی۔