پنجاب حکومت نے اویسٹن انجکشن کے دوبارہ استعمال کی اجازت دینے کا فیصلہ کر لیا۔
پنجاب حکومت کا کہنا ہےکہ انجکشن کے استعمال کے لیےبیس سے زائد مریضوں کا ہونا لازمی ہوگا۔انجکشن کوڈسپیچنگ کےبعدبائیوسیفٹی مشینری میں رکھنا ہوگا۔اس کے علاوہ انجکشن اسکینڈل میں معطل ہونے والے ڈرگ انسپکٹرز کو بھی بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع پنجاب حکومت کے مطابق آپریشن تھیٹرز کی سٹیرلائزیشن کے لیے اسپتالوں کو ایس اوپیز جاری ہوں گے۔
سماء نے23ستمبرکواویسٹن انجکشن کےاستعمال سے درجنوں افراد کی بینائی متاثر ہونے کا اسکینڈل بے نقاب کیا تھا۔